Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل سیزن فور، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی چھت کی تنصیب کا کام شروع

پی ایس ایل سیزن فور، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی چھت کی تنصیب کا کام شروع
January 16, 2019
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کی آمد کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی چھت کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم جو کہ گزشتہ سال بحالی کے مرحلے سے گزرا تھا اب اسکے دوسرے فیز میں انکلوژر کی چھت لگانے کے لیے غیر ملکی انجینئرز کی ٹیم نے سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی ملٹی میڈیا انجینئرنگ نامی کمپنی کے انجینئرز اس کام کو دو مرحلوں میں طے کریں گے۔ پہلے مرحلے میں جاوید میانداد انکلوژر سے لے کر نسیم الغنی انکلوژر تک کی چھت نصب کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں حنیف محمد انکلوژر سے لے کر اقبال قاسم انکلوژر تک کی چھت کی تنصیب کی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پانچ میچز سات سے سترہ مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔