Sunday, September 25, 2022

پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز،رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری

پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز،رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز ہو گیاْ رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سند قائم علی شاہ ، ڈی جی رینجرز سندھ ، سینیٹر فیصل جاوید ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔ شائقین کا جوش و خروش بام عروج پر ہے۔  پی ایس ایل ، سیزن فائیو ، آغاز ، رنگا رنگ ، افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی روشنیوں میں نہا گیا ۔ ستاروں کی چکا چوند، چہار سو رنگوں کی بہار آ گئی ہے۔ پی ایس ایل کے نغمے کی دھن نے شائقین کو مسحور کر دیا۔  پی ایس ایل ، سیزن فائیو ، آغاز ، رنگا رنگ ، افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ کراچی والوں کو جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا کریڈٹ پاکستانی عوام کو جاتا ہے۔ تمام پاکستانیوں کو سلام۔ کراشی والو کرکٹ کو انجوائے کریں۔ ہمیں ایک عظیم ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈٰیا سے بات چیت میں کہا  پی ایس ایل فائیو شدوع ہو رہا ہے۔ انتظامات دیکھنے آیا ہوں ، انتظامات سے مطمئن ہوں ۔ پہلی مرتبہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا دو ہزار سترہ میں میزبانی سے منع کردیا گیا تھا۔ سال دوہزاراٹھارہ اور انیس میں میزبان بنے ۔ ہماری کوشش ہے کراچی میں مزید کرکٹ اسٹیڈیم بنائیں ۔