پی ایس ایل سکس کے ہیرو شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال
لاڑکانہ (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ہیرو شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔
مداحوں کی بڑی تعداد شاہنواز دھانی کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ پہنچی، فاسٹ باؤلر پر پھولوں کی پتیاں نچھار کی گئیں۔
پی ایس ایل ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دھانی نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔