Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی میں ایک دن کی تاخیر

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی میں ایک دن کی تاخیر
May 26, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کےلیے کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی میں ایک دن کی تاخیر ہو گئی ، کل روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق یو اے ای کی جانب سے بعض کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور لاہور  کے ہوٹلوں میں قائم بائیو سکیورببل میں قرنطینہ کی مدت ایک روز کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویزا کنفرمیشن کے بعد ہی روانگی ہو گی ۔ باقی افراد کے ویزے آج جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کھلاڑی اور اسٹاف ممبرز کل ابو ظہبی روانہ ہوں گے۔

 کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز اور دیگر اسٹاف نے آج صبح ابوظہبی روانہ ہونا تھا تاہم شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑ گئی۔ ویزوں کا اجرا ہونے کے بعد ہی  ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔