Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل سکس کے آغاز میں 7 روز باقی، ڈیرن سیمی اور جوئے کلارک کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل سکس کے آغاز میں 7 روز باقی، ڈیرن سیمی اور جوئے کلارک کراچی پہنچ گئے
February 13, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے میں کچھ روز کا مزید انتظار ہے، سب سے بڑے اسپورٹس فیسٹیول کے لیے غیرملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی پاکستان پہنچ گئے، کراچی کنگز کے جوئے کلارک نے بھی روشنیوں کے شہر میں پڑاؤ ڈال لیا۔

پھر ہو گی چوکوں اور چھکوں کی برسات، پاکستا ن سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سات روز باقی رہ گئے۔ شائقین بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پی ایس ایل سکس کے لیے غیرملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔

ڈیرن سیمی نے ویڈیو پیغام میں پا کستانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا
پی ایس ایل سکس اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، کرکٹ انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

کراچی کنگز کے انگلش کرکٹر جوئے کلارک نے بھی شہر قائد میں پڑاؤ ڈال لیا ۔۔۔۔کراچی کنگز کے نئے کوچ ہرشل گبز اوراسسٹنٹ کوچ ڈاؤگی براؤن بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کولن انگرام ،ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن اور افغانستان کے نور احمد نے بھی اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیا ہے، مجیب الرحمان کل کراچی پہنچیں گئے، پی ایس ایل سکس کا آغاز 20  فرروی سے ہو گا۔