Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل سکس کیلئے لاہور قلندرز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل سکس کیلئے لاہور قلندرز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
February 14, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کیلئے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے شروع ہونے میں صرف چھ روز باقی ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، ٹام ایبل اور سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کر کے بیس فروری کو پیش کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا۔