کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کا میلہ سجنے میں 3 روز باقی ہیں۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔
ٹکٹ کی قیمت 500 سے پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ شائقین اپنا ای میل، شناختی کارڈ نمبر دے کر ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ہر میچ میں ساڑھے سات ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ساڑھے پانچ ہزار شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ٹیمیں آج بھی کراچی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروی سے ہو گا۔ افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔