Saturday, February 24, 2024

پی ایس ایل سکس ، پہلی چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ مکمل

پی ایس ایل سکس ، پہلی چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ مکمل
June 2, 2021

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل کے میدان سے اچھی خبر آ گئی۔ پہلی چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ مکمل ہو گیا۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کب ہونگے ، ابھی تک فیصلہ نہ ہو سکا۔ پروڈکشن اسٹاف میں شامل بھارتی افراد کو 5 جون سے ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

پروڈکشن اسٹاف کو اجازت ملنے پر ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہو سکتا ہے۔ اجازت نہ ملنے پر ایونٹ کو شارجہ یا دبئی منتقل کرنے کا امکان ہے۔

پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ابوظہبی پہنچنے والے تمام افراد کا قرنطینہ کی مدت مکمل ہو گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج  شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان اجلاس میں  ایونٹ کے  آغاز کے لیے  7، 8 اور 9 جون کی تاریخیں  رکھی گئی ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 20 جون کی بجائے 24 جون کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے  لیے قومی ٹیم کی روانگی میں دو روز  کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم اب 23 جون کی بجائے 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔