Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل سکس میں صرف دو دن باقی ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج بھی جاری

پی ایس ایل سکس میں صرف دو دن باقی ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج بھی جاری
February 18, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں صرف دو دن باقی ہیں۔ کرکٹ اسٹارز اور شائقین کا جنون بڑھنے لگا۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج بھی جاری ہے۔

ٹکٹ کی قیمت 500 سے پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ شائقین اپنا ای میل، شناختی کارڈ نمبر دے کر ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں ہونے والے  ہر میچ میں ساڑھے سات ہزار شائقین  کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ساڑھے پانچ ہزار شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

کراچی میں موجود ٹیمیں پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ملتان سلطانز نے پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ دوسری جانب سیلف آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد بعد شرفین ردرفورڈ، مجیب الرحمان اور ثاقب محمود نے پشاور زلمی اسکواڈ کو پریکٹس کیلئے جوائن کر لیا۔