Wednesday, September 28, 2022

پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان رواں ہفتے ہو گا

پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان رواں ہفتے ہو گا

 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ایونٹ کا آغاز 22 فروری جبکہ فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان رواں ہفتے کر دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پہلی بار چھ ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جمانے کی جنگ لڑیں گی۔ ملتان سلطان کی ٹیم پہلی بار قسمت آزمائے گی۔
دلچسپ ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ مقابلوں کی میزبانی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کرے گا۔