Friday, September 20, 2024

پی ایس ایل تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ، عابدہ پروین ، علی ظفر کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل تھری کی  رنگا رنگ افتتاحی تقریب ، عابدہ پروین ، علی ظفر کی شاندار پرفارمنس
February 22, 2018

پی ایس ایل تھری کی  رنگا رنگ افتتاحی تقریب ، عابدہ پروین ، علی ظفر کی شاندار پرفارمنس

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی ۔  افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم رنگ و نور میں نہا گیا  ۔

تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جب کہ ماڈل نے ٹرافی کیساتھ زبردست انٹری دی ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ایونٹ جلد پاکستان میں کرانے کیلئے پر امید نظر آئے ۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا آغاز  قومی ترانے سے کیا گیا،پھر گلوکار  علی ظفر نے دبنگ انٹری کراتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ۔

گراؤنڈ میں سب سے پہلے پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے انٹری دی ، دوسری ٹیموں نے بھی باری باری مارچ کرتے ہوئے میدان میں داخل ہوئیں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا میسکوٹ سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

لائٹنگ اور آتشبازی کے شاندار مظاہرے میں ٹرافی کی آمد ہوئی تو دیکھنے والے  دیکھتے  رہ گئے ، تمام ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کا استقبال کیا۔

تقریب میں فائر ورکس نے سما ں باندھا تو فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی خوب رنگ جمایا ۔