Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا

پی ایس ایل تھری کا فائنل  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا
March 6, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا فائنل  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا ، شائقین کرکٹ بڑے معرکے کی ٹکٹس 15 مارچ سے خرید سکیں گے ، ٹکٹس ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے ۔

پی ایس ایل تھری  فائنل ،شہر قائد میں تیاریاں عروج پر ہیں

فیصلہ کن معرکے کے لیے شائقین کو  ٹکٹس 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے ۔

فائنل ٹاکرے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔

آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کیلئے فی ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی  ۔

حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر کا فی ٹکٹ 12 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا ۔

پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ۔