پی ایس ایل تھری ، ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی
دبئی ( 92 نیو ز) پی ایس ایل ایڈیشن تھری شروع ہونے میں صرف تین روز باقی ہیں ، ایونٹ میں شامل ٹیموں نے متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع کر دیا ہے،ٹرافی کی رونمائی آج دبئی اسٹیڈیم میں کی جائے گی ۔
پھر سےمتحدہ امارات کے صحراؤں میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی ، ایونٹ کے آغاز سے پہلے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔
پی ایس ایل میں پہلی بار 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ پہلے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
بڑے ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، 20اور21مارچ کو لاہور میں شیڈول دو پلے آف میچز کیلئے ایک ہزار والے ٹکٹس ختم ہونے کی وجہ سے شائقین مایوسی کا شکار ہیں ۔
کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے ، آج دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گی ۔