Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
March 3, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا میلہ دبئی میں جاری ہے ۔ اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 102 رنز بنائے ۔  ملتان سلطانز نے ایک وکٹ کے نقصان سے ہدف پورا کر لیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم شروع سے  ہی مشکلات کا شکار رہی  اور پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

سرفراز احمد 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ شین واٹسن  19 اورمحمد اللہ 15 اسکور بنا کر ہمت ہار گئے ۔اوپنر عمر امین 8، رمیض راجہ 1 ،رئیل روسو 9،محمد نواز  3 اور انور علی نے ایک اسکور بنایا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان ، جان ہسلنگ  اور راحت علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے  سہیل تنویر نے  3 اوورز میں 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل جبکہ شعیب ملک نے 2 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 19 رنز دیئے ۔

محمد عرفان نے  4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 27 رنز ، جنید خان نے 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض 9 رنز ، عمران طاہر نے 2.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے عوض 19 رنز  دیئے ۔

عمران طاہر نے حسن خان ، ہسلنگ  اور راحت علی کو آؤٹ کر کے ہیٹرک بھی کی۔ کئیرن پولارڈ نے 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 12 رنز دیئے ۔

ملتان سلطانز کے اوپنر نے شاندار کھیل پیش کیا  اور ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ اوپنر کمار سنگاکارا نے 44 گیندوں پر ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے  اور ناقابل شکست رہے ۔

احمد شہزاد نے 35 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے ۔ وہ حسن خان کی گیند پر ہسلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

بعد میں آنے والے کھلاڑی صہیب مقصود نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہسلنگ 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 16 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے  جبکہ انور علی دو اوورز میں بغیر کوئی وکٹ دیئے 8 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔

شین واٹسن نے ایک اوور میں 6 ،محمد نواز نے 4 اوورز میں 17،حسن خان نے تین اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 25 رنز دیئے  جبکہ محمد اللہ نے ایک اوور میں 6 رنز دیئے ۔

کپتان سرفراز احمد نے آخری اوور خود کروایا اور 4 گیندوں پر 9 رنز دیئے ۔