Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار
March 12, 2018

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں چھکے چوکوں کی برسات جاری ۔ سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔
ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے ۔ اب تک ہونے والے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 میچز کھیلے ، پانچ میں کامیابی سمیٹی ، تین میں شکست کا مزہ چکھا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میچز میں ان ایکشن ہوئی ،پانچ جیتے ،دو میں شکست کھائی جبکہ کراچی کنگز 8 بار میدان میں اتری ،چار میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور تین میں شکست سے دو چار ہوئی ،ایک بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا ۔
ملتان سلطانز نے 9 میچز کھیلے ،چار اپنے نام کیے ،چار ہارے ،ایک کا کوئی نتیجہ نہ نکلا اور پشاور زلمی نے 8 میچز کھیلے ،تین میں کامیاب ہوئے ،پانچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ لاہور قلندرز نے 8 میچز کھیلے ،2 میں فتحیاب ہوئے ،6 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کیساتھ پہلے،اسلام آباد یونا ئیٹڈ دوسرے ،کراچی کنگز تیسرے ،ملتان سلطانز چوتھے ،پشاور زلمی پانچویں ،میکولم الیون چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے ۔
لاہور قلندرز ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں ۔ پہلے مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوائیں گی ۔