Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانزکو دو وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل تھری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانزکو دو وکٹوں سے شکست دے دی
March 8, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری میں دبئی میں کھیلے جانے والے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد ملتان سلطانزکو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنزبنائے جن میں کپتان شعیب ملک کے 65 رنز شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 27 اور سہیل تنویر نے 19 رنز بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا ۔
دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 48 رنز کی شراکت قائم کی اور کئی دلکش اسٹروکس کھیلے ۔
کوئٹہ گلیڈی کی اہم وکٹ 11 ویں اوور میں 62 کے اسکور پرگری جب پیٹرسن صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
پیٹرسن کے آؤٹ ہوتے ہی سرفراز الیون مشکلات کا شکار ہو گئی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں حسن خان کے آخری اوور کے چھکے کے ساتھ روسو 27، شین واٹس 26، رمیز راجہ 22،اسد شفیق کے 20 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا ۔
ملتان سلطانزکے عمر گل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اورچوبیس رنز کے عوض چھ شکار کیے مگرشعیب الیون کی خراب فیلڈنگ نے ان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ عمرگل نے حاصل کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جیت وویون رچرڈ کی سالگرہ کا تحفہ ہے ۔