Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل تھری ، کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے ہرا دیا
February 27, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل کے دو بڑے حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ٹاکرا ہوا جس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ستائیس رنز سے ہرا دیا ۔
لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست ہوئی جبکہ کراچی کنگز کی مسلسل تیسری جیت ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گئی ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 132 رنز تک محدود رہی ۔
کراچی کنگز کی طرف سے شاہد آفریدی اور عثمان شنواری نے 3 ، 3 جبکہ ٹائمل ملز نے 2 ، عماد وسیم اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور روی بھوپارا 50 رنز پرناٹ آؤٹ رہے ۔ جوئے ڈینلی 28، انگرم 28، عماد وسیم نے 15 اور محمد عرفان جونیئرز 16 رنز بنائے ۔
میچ میں بہترین کارگردگی دکھانے پر شاہد خان آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے ۔