Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

پی ایس ایل تھری ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی
March 3, 2018

دبئی (92 نیوز) شارجہ میں پی ایس ایل تھری کے اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ۔ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرے معرکے میں میکولم الیون کو پشاور زلمی کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا ۔
سرفراز الیون ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے دو جیتے اور دو میں شکست کامزہ چکھنا پڑا ۔
شعیب ملک الیون بھی چار میچز میں ان ایکشن ہوئی اور دو میں فتح کاجھنڈا گاڑا ۔ ایک میں مات کھائی اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔
دوسرے معرکے میں لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہو گا ۔
میکولم الیون نے چار میچز کھیلے سب میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ، دو میں کامیاب ہوئی تو دو میں شکست سے دو چار ہوئی ۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کراچی کنگز کی ٹیم سات پوائنٹس کیساتھ پہلی ،ملتان سلطانز پانچ پوائنٹس کیساتھ دوسری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری، پشاور زلمی چوتھی ،اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر براجمان ہے ۔