Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں  شکست
February 24, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی  ۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے  176 رنز بنائے ۔ 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 142 رنز ہی بنا پائی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیتتے ہوئے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اوپننگ کی اور کھیل کے آغاز سے ہی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تمیم اقبال 29 گیندوں پر 39 رنز بنا کر رسل کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کامران اکمل نے 32 گیندوں پر53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔پشاور زلمی کی جانب سے سمتھ  نے 21 جبکہ محمد حفیظ نے 22 گیندوں پر 30،30 رنز بنائے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 26 رنز دے کر 6.50 کی اوسط سے کامیاب ترین باؤلر قرار پائے جب کہ انڈر رسل 3اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 37 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر قرار پائے ۔ سمتھ پٹیل نے 2 اوورز میں 21 ، محمد سمیع نے 3 اوورز میں 20  رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بنا پائی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شروع سے ہی اچھا کھیل نہ پیش کر سکی اور اس کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی رہیں ۔اوپنر کی رونچی تین گیندوں پر 3 اسکور بنا کر عمید آصف کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ چیڈوک والٹن بھی 11 رنز ہی بنا پائے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ۔ فہیم اشرف 30 گیندوں پر 54 رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بہترین بلے باز رہے جب کہ سمجتھ پٹیل 24 گیندوں پر 23 رنز بنا پائے ۔

آصف علی نے 8 گیندوں پر 7، افتخار احمد 15 گیندوں پر 9، حسین طلعت 3 گیندوں پر 2 ، شاداب خان 4 گیندوں پر 2 ، محمد سمیع 10 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے جبکہ ابتساب شیخ نے 4 اوورز میں 3 وکٹوں کے بدلے 20رنز دیئے ۔ ڈیرن سیمی ایک اوور میں بغیر وکٹ حاصل کئے 19 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 21 رنز جبکہ کرس جورڈن نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔