Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل تھری ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی
March 2, 2018

دبئی (92 نیوز) پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی ۔
زلمی نے گلیڈی ایٹرز کےتمام وار ناکام بنا دیے ۔ ڈیرن سیمی نے آخری اوور میں اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔
کوئٹہ نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے جبکہ شین واٹسن سنتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
پشاور کی جانب سے وہاب ریاض ،عمید آصف، اور ڈیرن سیمی نے دو دو شکار کیے ۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی ۔
تمیم اقبال نے چھتیس رنز بنائے، پروفیسر نے بھی انتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔
کوئٹہ کی ٹیم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن کپتان ڈیرن سیمی نے آخری اوور میں درکار دس رنز صرف تین گیندوں پر ہی بنا ڈالے ۔ یوں کوئٹہ کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری طرف پی ایس ایل تھری میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔
ملتان سلطانز کو ان فارم کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے ۔