Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی
March 9, 2018

دبئی (92 نیوز) دبئی میں پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے ۔ پہلے معرکے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے مقابلے پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مد مقابل ہو گی ۔
ایونٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہ جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی تو وہیں ملتان سلطانز کی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے ۔
دونوں ٹیموں کے میچز کی بات کی جائے تو ملتان سلطان نے ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ 7 میچز کھیلے ہیں، جس میں اسے 4 میں فتح اور 2 میں شکست دیکھنی پڑی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پلے آف راؤنڈ تک پہنچنے کے امکان بھی ختم ہوگئے ہیں ۔