Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان میدان لگے گا

پی ایس ایل تھری ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان میدان لگے گا
March 10, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری میں ٹائٹل جیتنے کی جنگ جاری ہے ۔ تمام ٹیمیں خوب جان لڑانے میں مصروف ہیں۔ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میدان لگے گا ۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے چار بجے ان ایکشن ہوں گی۔
دوسرے معرکے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا ۔ یہ میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ دس پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
ملتان سلطانز دوسرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے ،کراچی کنگز چوتھے ،پشاور زلمی پانچویں اور لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہیں۔
پہلے مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوائیں گی۔