Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندز کو 43 رنز سے شکست

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندز کو 43 رنز سے شکست
February 24, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز نے دوسری کامیابی حاصل کی ۔ لاہور قلندز کو 43 رنز سے شکست ہو گئی ۔
دبئی میں پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم اٹھارہویں اوور میں 136 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور عمران طاہر نے تین، تین جبکہ محمد عرفان اور کیرون پولارڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی آخری 5 وکٹیں اپنی ٹیم کے اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ کر پائیں جبکہ آخری 7 وکٹیں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر پائے ۔
جنید خان نے 17 اوور میں ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ انہوں نے تین گیندوں پر لگاتار یاسرشاہ، ڈیلپورٹ اوررضا حسن کو آؤٹ کیا ۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے کمارا سنگا کارا، شعیب ملک اور احمد شہزاد کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کمارا سنگا کارا نے 63، شعیب ملک نے 48 اور احمد شہزاد نے 38 رنز کی اننگز کھیلیں ۔
لاہورقلندرزکی جانب سے مستفیظ الرحمان نے 2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔
ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔