Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندرز کی ٹیم کو کراچی کنگز کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندرز کی ٹیم کو کراچی کنگز کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا
March 11, 2018

دبئی (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کو کراچی کنگز کا کڑا چیلنج درپیش ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں رات نو بجے ان ایکشن ہوں گی ۔
میکولم الیون کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں ۔
لاہور قلندرز نے اب تک سات میچز کھیلے جن میں سے صرف ایک میں کامیابی سمیٹی ،چھ میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا ۔
عماد الیون سات بار میدان میں اتری ،چار معرکوں میں فتح کاجھنڈا گاڑا ، دو میں مات کھائی،ایک بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، کراچی کنگز تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے ، پشاور زلمی پانچویں جب کہ لاہور قلندرز آخری پوزیشن پر براجمان ہے ۔