Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ،لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں عبرتناک شکست

پی ایس ایل تھری ،لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں عبرتناک شکست
March 4, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے  ۔ اہم میچ میں  پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا ۔

لاہور قلندرز کی  ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔  پشاور زلمی نے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

لاہور قلندرز کی اوپنر فخر زمان نے شاندار آغاز کیا اور صرف 17 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے ۔ وہ حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ فخر زمان کے بعد دوسرا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور 6 کھلاڑی دوہرے ہندسے کی فہرست میں بھی شامل نہ ہو سکے ۔

ساتھی اوپنر برینڈن مکلم نے 15 گیندوں پر 15 ، آغا سلمان نے 12 گیندوں پر 13 رنز بنائے جب کہ دنیش رامدین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔سہیل اختر 12 ، عمر اکمل 15، سنیل نارائن 3 اور سہیل خان 4 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے لائم ڈاسون  4 اوورز میں 3 وکٹوں کے عوض 20 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے جب کہ عمید آصف 3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 20 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔

حسن علی نے 3.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے عوض 23  رنز ، وہاب ریاض نے 3 اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض 14 رنز  اور ثمین گل نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 23 دیئے ۔

101 رنز کا  ہدف پشاور زلمی کے اوپنرز تمیم اقبال اور کامران  اکمل نے 13.4 اوورز میں   حاصل کرلیا۔

کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ تمیم اقبال نے 4 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 37 رنز بنا ئے ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  فخر زمان ایک اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے ایک رن دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے جبکہ سلمان ارشاد نے 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کر کے 23 رنز دیئے ۔

سہیل خان نے 3.4 اوورز  میں 37 ، سنیل نارائن نے 2 اوورز میں 16،مستفیض الرحمان نے 2 اوورز میں 10  اور یاسر شاہ نے 3 اوورز میں 15 رنز دیئے  ۔