Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دے دی

پی ایس ایل تھری ، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دے دی
March 12, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دے دی ۔
لاہور قلندرز نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے بارہ رنز کا ہدف دیا ۔ کراچی کنگز کی ٹیم آٹھ رنز بنا سکی ۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ ہوا ۔
عماد الیون کے لینڈل سمنز کے پچپن رنز جبکہ بابر اعظم اکسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سو چونسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو تریسٹھ رنز بنا سکی ۔
عثمان شنواری کی جانب سے کرایا گیا آخری اوور انتہائی ڈرامائی تھا ۔ اس اوور کی آخری گیند پر لاہور قلندرز کو تین رنز درکار تھے تو سہیل اختر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن وہ گیند نو بال نکلی ۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کیچ پکڑنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے ۔
شاہد آفریدی کا چھکا بھی کراچی کو شکست سے نہ بچا سکا ۔ سنیل نارائن نے شاندار سپر اوور کرایا ۔ شاندار کارکردگی پر آغا سلمان مین آف دی میچ قرار پائے ۔