Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ،سیمی الیون اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج آپس میں ٹکرائیں گی

پی ایس ایل تھری ،سیمی الیون اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج آپس میں ٹکرائیں گی
March 6, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری میں ایک دن آرام کے بعد آج سے پھر دبئی میں کرکٹ کا میدان لگے گا ۔ آج ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی حکمرانی قائم ہے ۔ شعیب ملک الیون نے کراچی کنگز سے ٹاپ پوزیشن چھینی ۔
عماد الیون دوسرے ، پشاور زلمی 6 پوائنٹس کیساتھ تیسرے ، مصباح الیون 4 پوائنٹس کیساتھ چوتھے اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچوین پوزیشن پر براجمان ہے ۔
لاہور قلندر نے ہارنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔ ،میکولم الیون آخری پوزیشن موجود ہے ۔