Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
March 5, 2018

دبئی ( 92 نیو ز) پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے ۔اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز  کو 8وکٹوں سے شکست دے دی  ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔

کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر جوئے ڈنلی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور تین گیندوں پر چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ساتھی اوپنر خرم منظور نے جارحانہ انداز اپنایا اور 41 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ۔

بابر اعظم نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے  ۔

کراچی کنگز کی جانب سے دوسرا کوئی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا ، کولن انگرام ایک ، روی بھوپارا8،عماد وسیم 10 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔

محمد رضوان  9 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 4 اوورز میں 3 وکٹوں کے عوض 23 رنز دے کر کامیاب باؤلر قرار پائے جب کہ سمیتھ پاٹیل 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 32 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔

محمد سمیع نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 38 ، شاداب خان نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 25 اور حسین طلعت نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 34 رنز دیئے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا گیا اور دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے ۔

لئیک رونچی نے صرف 37 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے ۔ وہ  محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ساتھی اوپنر  جین پاؤل ڈومنی نے44  گیندوں پر 43رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

بعد میں آنے والے حسن طلعت نے 7 گیندوں پر 8 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔

آصف علی نے  16 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔