Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی
March 10, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھبیس رنز سے ہرا دیا ۔
زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو انتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیاسی رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا جو پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے ۔
پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے تین شکار کئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر جے پی ڈومینی نے 54 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔
وہاب ریاض کے تینتیس رنز کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی ۔
اسلام آباد کی جانب سے سمت پٹیل نے چار اور ظفر گوہر نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔