Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں ہرا دیا

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں ہرا دیا
March 3, 2018

دبئی (92 نیوز) اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکیس رنز بنائے ۔ جے پی ڈمنی چونتیس اورحسین طلعت تینتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔
لاہور قلندرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اننگز میں کسی بھی مرحلے پر کھیلنے میں ناکام رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ لاہور قلندرز کے یاسر شاہ نے تین جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ سنیل نرائن نے چار اوورز میں صرف دس رنز دیے ۔
لاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنائے اور اسے 52 گیندوں پر صرف 45 رنز درکار تھے لیکن اس کی آخری آٹھ وکٹیں صرف 44 رنز پر گر گئیں ۔
آخری اوور میں سلمان ارشاد نے سمیر کو چھکا لگا کر اسکور برابر کر دیا لیکن اگلی ہی گیند پر سمیع کے باؤنسر نے ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور یوں میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد سپر اوور پر میچ کا فیصلہ کیا گیا ۔
پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے سپر اوور میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے ۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر آندرے رسل کےچھکے کی بدولت 19 رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔