Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 142 رنز کا ہدف

پی ایس ایل تھری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 142 رنز کا ہدف
March 1, 2018

شارجہ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مقابل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ۔ 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اسد شفیق اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ساتھی اوپنر شین واٹسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 32 گیندوں پر 47 رنز بنائے ۔ شین واٹسن خالد عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں مین روئیل روسو کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ پایا ۔ روسو نے 25 گیندوں پر 37 رنز بنائے جب کہ سرفراز احمد بھی 15 گیندوں پر 17 رنز بنا کرہمت ہار گئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض 4 اوورز میں دووکٹوں کے عوض 16 رنز دے کر کامیاب ترین جب کہ محمد اصغر 2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 35 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
عمید آصف نے 4 اوورز میں دو وکٹوں کے عوض 18 ، ثمین گل نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 20، ڈیرن سیمی نے 2.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض 21 ، خالد عثمان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 27 رنز دیئے ۔