Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل تھری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت
March 7, 2018

دبئی ( 92 نیوز) پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے ۔ اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوتی دے دی ۔

شعیب ملک الیون  ایونٹ میں اب تک چھ میچ کھیل کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، ملتان نے 6میں سے 4 میچوں  میں کامیابی حاصل کی  ،ایک میچ میں شکست کاسامنا کرنا پڑا، جبکہ ایک  میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔

سرفراز الیون نے ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیل کر دو میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ تین میں ناکامی ہوئی ، کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو  کراچی کنگز دوسرے ،سیمی الیون تیسرے ،اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے  ۔

لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر میکولم الیون آخری پوزیشن پر ہے ۔