Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل: آج آرام کا وقفہ، کل دو میچز کھیلے جائینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

پی ایس ایل: آج آرام کا وقفہ، کل دو میچز کھیلے جائینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
February 9, 2016
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) پی ایس ایل میں آج آرام کا وقفہ ہے، کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔  پہلے میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ کراچی اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین میں فتح اس کا مقدر بنی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان نتائج کے ساتھ وہ چھے پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پشاور زلمی کی ہے جس نے تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ہارا۔ اس طرح وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین تین میچز کھیلے ہیں۔ تنیوں نے دو دو میچ ہارے اور ایک ایک جیت رکھا ہے۔ اس طرح ٹیبل پر تینوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔ ایونٹ میں ابھی سولہ میچز باقی ہیں۔ کون سی ٹیم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کامیاب بن کر ابھرتی ہے یہ دیکھنے کے لیے شائقین کو آئندہ میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔