Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل  : اسلام آباد یونائیٹڈنے مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد جیت کا مزہ چکھ ہی لیا

پی ایس ایل  : اسلام آباد یونائیٹڈنے مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد جیت کا مزہ چکھ ہی لیا
February 7, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے  سنسنی  خیز مقابلے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں پہلی فتح حاصل کر لی ،133رنز کا ہدف بھی کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کا چھٹا میچ بھی لو اسکورنگ رہا،اسلام آباد نے شعیب ملک کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 132رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد کےخالد لطیف انتالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،شرجیل خان نے اٹھائیس اور محمد سمیع نے برق رفتاربیس رنز بنائے۔ 133رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ لینڈل سمنز ایک،جیمز ونسی دورنز بنا کر چلتے بنےکپتان شعیب ملک بھی صرف چھ رنز بناکر چلتے بنے۔ سعید اجمل نے ایک بار پھر اپنی افادیت ثابت کر دی اور کراچی کنگز کےتین اہم مہرے کھسکائے۔ روی بوپارہ نے آخری اوورتک مزاحمت جاری رکھی لیکن کراچی  کنگز کو فتح نہ دلا سکےٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو تیس رنز بنا سکی اسلام آباد کےسعید اجمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔