پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
شارجہ (92نیوز) پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ اس اہم میچ میں جو بھی ٹیم ہاری وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے اس لئے دونوں طرف سے کھلاڑی جان لڑا دیں گے ۔
اس میچ میں جو بھی ٹیم جیتی اسے فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک بار پھر پشاور زلمی کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔