Saturday, July 27, 2024

پی ایس ایل  :اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 118رنز کا ٹارگٹ دیدیا

پی ایس ایل  :اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 118رنز کا ٹارگٹ دیدیا
February 11, 2016
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے شارجہ میں کھیلے جانیوالے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو سود مند ثابت ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بیسویں اوور کی پہلی ہی گیند پر 117رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی اور کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کو جیت کیلئے 118رنز کا ہدف دے دیا ۔