Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 124 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 124 رنز کا ہدف دیدیا
February 27, 2017
دبئی (92نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 124 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل ٹو کے پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 124 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ پندرہ اوورز میں سات وکٹوں پر 123 رنز بنائے ۔ اس سے پہلے کراچی بارش کی وجہ سے ٹاس لیٹ ہوگیا اور میچ بھی پندرہ پندرہ اوورز تک محدود کر دیا گیا جبکہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ کراچی کنگز یہ میچ جیتنے کی صورت میں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ لاہور قلندرز پہلے ہی راونڈ سے آوٹ ہوجائے گی ۔