Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 139رنز کا ہدف

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 139رنز کا ہدف
February 17, 2019
دبئی ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ دبئی میں جاری ہے جہاں پانچویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مقابل ہیں ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے  کھیلنے کی دعوت دی ، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ۔ لاہور قلندرز کے اوپنر کی جانب سے اچھا آغا زفراہم کیا گیا ، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 8اوورز میں 64 رنز بنائے ۔ فخر زمان نے محتاط جبکہ سہیل اختر نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ۔ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر سہیل اختر نے عمر خان کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلی اور بابر اعظم کو کیچ تھما دیا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے ، ان کی اننگز دو چھکوں اور تین چوکوں سے مزین تھی ۔ سہیل اختر کے آؤٹ ہونے کے  دو اوورز بعد اوپنر فخر زمان بھی سکندر رضا کی گیند پر کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ٹاپ آرڈر انٹون ڈیوچ 28،اے بی ڈویلئرز 3،کپتان محمد حفیظ 14،برینڈن ٹیلر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ہارڈس ول جوئن نے 8 اور یاسر شاہ نے 2 اسکور بنائے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان 4اوورز میں 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باؤلر رہے ۔ محمد عامر اور سکندر رضا نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔