Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 184 رنز کا ہدف

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 184 رنز کا ہدف
March 7, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے ۔ اہم میچ میں پشارزلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں ۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ۔

ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،ا وپنر احمد شہزاد نے 37 گیندوں پر 37 جب کہ کمار سنگاکارا نے 24 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے ۔

صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ کی ، انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے  اور ناقابل شکست رہے ۔

کپتان شعیب ملک  نے 13 اور پولارڈ نے 8 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے  43 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جب کہ لائم ڈاؤسن نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 17 رنز دیئے ۔

ثمین گل نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے 42 ، عمیدا ٓصف نے 4 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 39 ، وہاب ریاض نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے 41 رنز دیئے ۔