Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ دو ٹائٹلز جیت کر سر فہرست ہے

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ دو ٹائٹلز جیت کر سر فہرست ہے
February 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کل سے شروع ہو گا ۔ اب تک ہونے والے تین ایڈیشنز میں سے دو کا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے جبکہ وہ 2019 کی دفاعی چیمپئن بھی ہے ۔ پی ایس ایل کی  تاریخ پر نظر ڈالیں تو  اب تک تین  ایڈیشن ہو چکے ہیں ،پہلے ایڈیشن  کا انعقاد 2016 میں ہوا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 2017 میں ہوا جس میں  پشاور زلمی نےمیدان مارا ۔ پی ایس ایل کا تیسرا  اور اب تک کا آخری ایڈیشن گزشتہ برس  ہوا جہاں ماضی کی ونر ٹیمیں مد مقابل ہوئیں  ۔ سخت مقابلےکے بعد  اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاع چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔