Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کو شکست دیدی

پی ایس ایل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کو شکست دیدی
February 24, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
ایونٹ کا پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتتے ہوئے لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز نے آغاز میں تو وکٹیں سنبھالیں رکھیں اوپنر برینڈن میکلم نے 18 گیندوں پر 30 جبکہ سنیل نارائن نے 10 گیندوں پر 28 رنز اسکور کئے ۔
مگر بعد میں آنے والے کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ۔لاہور قلندرز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔
فخر زمان تین گیندوں پر ایک ، کیمرون ڈیلپورٹ نے 8 گیندوں پر 15 ،گلریز صدف نے 31گیندوں پر 13 ، عمر اکمل 2 گیندوں پر صرف ایک ، رضا حسن 11 گیندوں پر 4 رنز بنا پائے ۔
یاسر شاہ نے چار گیندوں پر دو اسکور کئے جب کہ شاہین آفریدی بنا کوئی اسکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔
سہیل اختر 27 گیندوں پر 20 جبکہ مستفیض الرحمان 4 گیندوں پر ایک اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض صرف 4 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر قرار پائے جب کہ انہوں نے ایک اوورمیڈ ان بھی نکالا۔
شین واٹسن 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 35 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں تین وکٹوں کے عوض 23 ، راحت علی نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 26 اور حسن خان نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 28 رنز دیئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 120 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں حاصل کر لیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے 42 گیندوں پر 66 رنز بنائے ۔ شین واٹسن نارائن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔
اوپنر اسد شفیق نے 36 گیندوں پر 38 جب کہ عمر امین نے 7 گیندوں پر 13 رنز اسکور کئے ۔ دونوں ہی کھلاڑی ناقابل شکست رہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان دو اوورز میں 10 رنز دے کر کامیاب ترین باؤلر رہے جب کہ سنیل نارائن 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 40 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
رضا حسن نے 2 اوورز میں 19، شاہین آفریدی نے دو اوورز میں 12 جب کہ یاسر شاہ نے 4 اوورز میں 38 اسکور دیئے ۔