پی ایس او کامالی بحران مزیدسنگین صورت اختیارکرگیا

کراچی (ویب ڈیسک)پی ایس او کا مالی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرگیا ۔
پاور سیکٹرسمیت دیگر اداروں پرواجب الادا چارسو ارب سے بھی تجاوز کرگئے۔
پی ایس او ذرائع کےمطابق پی ایس او کےپاورسیکٹرز پر واجبات ایک سوترانوےارب روپےتک پہنچ گئے ہیں۔
واپڈا پرواجبات ایک سوانیس ارب اٹھتر کروڑ،حبکو پراکیاون ارب ستاون کروڑ،کیپکوپرسترہ ارب نوےکروڑ، کےالیکٹرک پرتین ارب بائیس کروڑ،پی آئی اےپر پندرہ ارب چھپن کروڑاور ریلوےپرپچانوےکروڑچالیس لاکھ کےواجبات ہیں۔
ذرائع کےمطابق پی ایس او نےانٹرنیشنل سپلائرزکوپچاس ارب ستاسی کروڑ روپےکی ادائیگی کرنا ہے۔
ذرائع نےآئندہ ماہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کاامکان ظاہرکردیا۔