پی ایس او نے آئل ڈپوز بند کر دیے

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ایس او نے آئل ڈپوز بند کردیئے، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ڈپوز کی بندش سے پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی کم ہونے لگی ۔
گندم کی کٹائی کے سیزن میں ڈیزل سپلائی کم ہونے سےگندم کی کٹائی متاثر ہوسکتی ہے۔
پی ایس او کی جانب سے تمام ڈپوز تین بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ، ڈپوز بند ہونے سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی بھی کم ہونے لگی ہے ۔