Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس او دیوالیہ ہونے کے قریب ، وزارت توانائی کو خط لکھ دیا

پی ایس او دیوالیہ ہونے کے قریب ، وزارت توانائی کو خط لکھ دیا
February 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پی ایس او دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ۔ اس حوالے سے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا گیا ۔
توانائی کے شعبے اور معیشت کو جھٹکوں کے ساتھ سرکلر ڈیٹ نے اداروں کی کمر توڑ دی ۔
92 نیوز کو موصول معلومات کے مطابق پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 284 ارب روپے تک جا پہنچا جس پر ادارے کے ہوش اڑ گئے ۔
پی ایس او نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ بجلی کے کارخانوں کو تیل کی فراہمی برقرار نہیں رکھ سکتے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس پیسے نہیں دے رہے ۔ وزارت توانائی 2015 ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ 29 ارب روپے فوری ادا کئے جائیں ۔
خط میں اس خطرے سے آگاہ کیا گیا کہ واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او کے عالمی اور مقامی سطح پر دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ ادائیگی نہ ہوئی تو پی ایس او تیل درآمد کرنے اور پاور پلانٹس کو سپلائی کرنے کے قابل بھی نہیں رہے گا ۔