Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کے پاس 38جہاز اور 19 ہزار ملازم ہیں، خواجہ آصف

پی آئی اے کے پاس 38جہاز اور 19 ہزار ملازم ہیں، خواجہ آصف
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس صرف اڑتیس جہاز اور انیس ہزار ملازم ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے ویٹ سائٹ توئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس کل 38طیارے ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد 19ہزار ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مقابلے میں ترکش ایئرلائن میں دو سو چھیانوے طیارے اور اٹھارہ ہزار کا اسٹاف ہےجبکہ ترکش ایئر لائن کی آمدن آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خسارہ تئیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہے۔