Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا سیاست نہ کی جائے : اسحاق ڈار

پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا سیاست نہ کی جائے : اسحاق ڈار
February 6, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا سیاست نہ کی جائے، حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ جنہیں پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا کا شوق ہے، وہ اپنے اپنے صوبے میں کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر حکومت پر ہونیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے معاملے پر گھٹیا سیاست کی جارہی ہے لیکن حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم ہیں جنہیں قیمتیں کم کرنے کا شوق ہے وہ اپنے اپنے صوبے میں کرلیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے امید ہے اگلے تین چار روز میں پاک فوج سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی واضح جواب مل جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرضوں کے معاملے پر ہوا میں باتیں کی جارہی ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی قرضوں میں صرف 3800 ارب جب کہ غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔