Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کے بدقست طیارے میں سوار مسافروں کے تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پی آئی اے کے بدقست طیارے میں سوار مسافروں کے تفصیلات منظر عام پر آگئیں
December 7, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)چترال سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئی  ہیں طیارے میں عملے کے ارکان سمیت اڑتالیس مسافر سوار تھے ۔

تفصیلات کےمطابق ملبےکاڈھیربنے پی آئی اے کے پی کے 661طیارے میں عملے سمیت اڑتالیس مسافر سوار تھے  جن کی تفصیلات سامنے  آ گئی ہیں ۔۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عابد قیصر،احسان،احترام الحق، اکبر علی،اخترمحمود،عامرشوکت، عاصم وقاص،عتیق محمد، فرحت عزیز،گوہر علی، حاجی نواز، جنید جمشید،محمود عاطف،مرزا گل، محمد علی خان،محمد خالد،محمد خان،محمد خاور،محمد نعمان،محمد تکبیر،نگار الدین،اسامہ احمد وڑائچ ،سلمان زین العابدین، تیمور ارشد،عمار خان اورسمیع شامل ہیں

 

 جبکہ جان بحق ہونے والی خواتین  میں عائشہ، آمنہ احمد، فرح ناز، گل حوراں، نیہا ،رانی مہرین، ثمینہ گل، شمشاد بیگم،،طیبہ عزیز اور زاہدہ پروین شامل ہیں۔

 جہاز کے اس المناک حادثے میں دو بچے ماہ رخ احمد اور فرحان علی شامل ہیں  جبکہ غیر ملکیوں میں ہان چیانگ،ہیرالڈ کیسلر،ہرونگ  اور ا یچل بینگر شامل ہیں۔