Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا اے سی بند ، نومولود کی طبیعت بگڑ گئی

پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا اے سی بند ، نومولود کی طبیعت بگڑ گئی
August 8, 2018
اسلام آبا د( 92نیوز) باکمال لوگوں  کاایک اور لاجواب کارنامہ سامنے  آگیا ، پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا اے سی بند  ہو گیا۔ اے سی بند ہونے سے جہاز میں  گرمی اور حبس ہو گئی جس سے جہاز میں موجود نومولود کی طبیعت بگڑ گئی ۔ ماں کی منت سماجت کے باوجود بھی عملے نے رن وے پر کھڑے جہاز کا دروازہ نہ کھولا۔ تین اگست کو پیرس میں پی آئی اے کی پرواز پی کے750 دوگھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تو جہازکا ایئرکنڈیشنر بھی بند کردیا گیا ، گرمی سے برا حال ہونے پرطیارے میں موجود مسافروں نے عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا   ۔ ادھر ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کہتے ہیں حالیہ دنوں میں ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،ویڈیو کہاں کی اور کس طیارے کی ہے تحقیقات کر رہے ہیں۔