Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی شہر شہر ہڑتال جاری

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی شہر شہر ہڑتال جاری
January 28, 2016
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور، راولپنڈی ، کراچی ، فیصل آباد اور ملتان میں ملازمین نے ا احتجاج کیا اور  دفاتر کے باہر دھرنے دئیے ملازمین کا کہنا ہے کہ  حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری  فیصل آباد میں احتجاج تیسرےروز میں داخل  ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کر دی ۔ لاہور ایجرٹن روڈ پرعملے نے کام روک دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی    ادھر کراچی میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جانب سے نجکاری کے خلاف تیسرے روز بھی  بھرپور احتجاج ہوا۔ ملازمین نے دفاتر کو تالے لگاکر آفس کے سامنے دھرنا  دیا  ملتان میں ملازمین نے کام روک کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ قومی ایئر لائنز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت عملے کا استحصال کرنا چاہتی ہے اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔