Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کو اپنا وزن کم کرنے کی ہدایت

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کو اپنا وزن کم کرنے کی ہدایت
January 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی آئی اے میں اصلاحات جہازوں اور اوقات سے ہوتی ہوئی فضائی میزبانوں تک بھی پہنچ گئی ، پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو اپنا وزن کم کرنے کی ہدایت دے دی ۔ پی آئی اے قواعد کے مطابق فضائی میزبان کا وزن 150 پاؤنڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، ائیر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کیلئے یکم فروری تک کا وقت دےدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے وزن میں کمی کے حوالےسے ہر تین ماہ بعد سرکلر جاری ہوتا ہے ،مقررہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی انٹرنیشنل سے ڈومیسٹک پروازوں پر لگا دی جاتی ہے۔